Friday, September 30, 2022

ٹوکیو میں 7.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے، لوگ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے

ٹوکیو میں 7.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے، لوگ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ یہ جھٹکے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں محسوس کیے گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز دارالحکومت ٹوکیو سے 874کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی میں مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں جھولتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی خبریں موصول نہیں ہوئی ہیں۔