Thursday, September 29, 2022

ٹوکیو ایئرپورٹ پر کورین طیارے کو آگ لگ گئی‘ 19مسافر جھلس گئے

ٹوکیو ایئرپورٹ پر کورین طیارے کو آگ لگ گئی‘ 19مسافر جھلس گئے
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر کورین ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے جہاز میں موجود انیس افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ جہاز کے انجن میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو ایئرپور ٹ پر موجود کورین ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے انیس افراد جھلس گئے۔ پرواز میں تین سو دو افراد سوار تھے۔ تمام مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ طیارے میں مسافروں کے علاوہ عملے کے 17 افراد بھی سوار تھے۔ جھلس جانے والے مسافروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا۔