Sunday, October 2, 2022

ٹوکیو اولمپکس کا فائنل شیڈول جاری، افتتاحی تقریب 23 جولائی 2021 کو ہوگی

ٹوکیو اولمپکس کا فائنل شیڈول جاری، افتتاحی تقریب 23 جولائی 2021 کو ہوگی
ٹوکیو (92 نیوز) اگلے برس جاپان میں ہونیوالے ٹوکیو اولمپکس کا فائنل شیڈول جاری کردیا گیا۔ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک جاری رہیں گے۔ انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن حکام اور جاپانی حکام نے ورچوئل اجلاس کے بعد شیڈول کو حتمی شکل دی۔ ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب 23 جولائی 2021 کو منعقد ہوگی۔ کھیلوں کا باقاعدہ آغاز 24جولائی کو ہوگا۔ ویمن سافٹ بال مقابلے افتتاحی تقریب سے دو دن پہلے 21جولائی کو فوکو شیما میں شروع ہوں گے۔ کورونا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس 2020 کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 رواں برس 23 جولائی سے 8 اگست تک شیڈولڈ تھے۔