Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹوکیو اولمپکس میں چین 23 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان

ٹوکیو اولمپکس میں چین 23 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان
August 1, 2021 --- ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں چین 23 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہو گیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں چین 23 گولڈ میڈل کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ امریکا کا 20 طلائی تمغوں کے ساتھ  دوسری پوزیشن پر قبضہ  برقرار ہے۔ میزبان جاپان 17 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر  موجود ہے۔

  25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کوالیفائرز کے پہلے روز پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر کی  شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔  293 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی جبکہ خلیل اختر 286 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں پوزیشن پر ہیں۔ پیر کو ٹاپ 6 شوٹرز میڈل اسٹیج کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

آسٹریلیا کی سوئمر ایما میکوئن نے سوئمنگ میں مزید دو گولڈ میڈل جیت کر سات میڈلز جیتنے کا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ میکوئن نے پچاس میٹر فری اسٹائل اور چار سو میٹر میڈلے ریلے سوئمنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا ۔

مردوں کے 50 میٹر اور 1500 میٹر فری  اسٹائل میں امریکا نے گولڈ میڈل جیتے۔ بی ایم ایکس سائیکلنگ فری اسٹائل میں  برطانیہ نے طلائی تمغہ جیتا۔ مردوں کا مقابلہ آسٹریلیا کے نام رہا۔

خواتین کے ٹینس مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینکک نے گولڈ جیت لیا۔ سربیا کے نواک جوکووچ  انجری کے باعث مکسڈ ڈبلز ٹینس کے میچ سے دستبردار ہو گئے ۔ ٹینس مکسڈ ڈبل کانسی کا تمغہ آسٹریلیا نے جیتا۔