ٹوکیو اولمپکس میں شائقین کا داخلہ بند
ٹوکیو (92 نیوز) کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ تماشائیوں کے بغیر سجے گا۔ ٹوکیو اولمپکس میں شائقین کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
انتظامیہ نے ٹوکیو میں کورونا ایمرجنسی کی وجہ سے شائقین پر پابندی لگائی۔ اولمپک کے مقابلے تئیس جولائی سے آٹھ اگست تک ہوں گے۔
ادھر اولمپکس ٹارچ جاپان کے شہر ٹوکیو پہنچ گئی۔ ٹوکیو کی گورنر نے اولمپکس ٹارچ وصول کی ۔ تقریب میں چند افراد نے شرکت کی۔ کورونا کے باعث لوگوں کو تقریب سے دور رکھا گیا۔