Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹوکیو اولمپکس ختم، ایتھلیٹس کی وطن روانگی شروع

ٹوکیو اولمپکس ختم، ایتھلیٹس کی وطن روانگی شروع
August 9, 2021 --- ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس ختم ہوگئے، ایتھلیٹس کی وطن روانگی شروع ہو گئی۔ پیرا لمپکس گیمز کا آغاز 24 اگست سے ہو گا، خلا بازوں نے خلا میں اولمپک کے حوالے سے مقابلے منعقد کیے۔

کورونا وائرس کے دور میں امید کی کرنیں پھیلا کر 32ویں اولمپک گیمز امریکا کی برتری کے ساتھ ختم ہو گئے،اختتامی تقریب نے بھی سب کا دل جیت لیا، جبکہ شائقین کو پیرا لمپکس گیمز کا شدت سے انتظار ہے۔

پیرا لمپکس گیمز کا آغاز 24 اگست سے ہو گا، جو 5 ستمبر تک جاری رہیں گے، جس میں جوش سے بھرپور معذور ایتھلیٹ کے درمیان گولڈ، سلور اور کانسی کے تمغوں کی جنگ ہو گی۔

اولمپک ویلج سے ایتھلیٹ کی روانگی بھی شروع ہو گئی، امریکی ایتھلیٹ سنی سالی کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، انہوں نے خواتین کے جمناسٹک مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔

اولمپکس اگر خلا میں ہوتے؟ خلابازوں نے خلا میں جمناسٹک، سمیت مختلف مقابلے منعقد کر کے بتا دیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔