Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ٹوکیو اولمپکس ، خواتین کی عالمی چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

ٹوکیو اولمپکس ، خواتین کی عالمی چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
July 22, 2021

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے فٹبال مقابلوں کا بھی آغاز ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں خواتین کی عالمی چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔

خواتین سافٹ بال میں تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔ جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دی۔ کینیڈا نے میکسیکو، امریکا نے اٹلی کو ہرا دیا۔

ٹوکیو اولمپکس کی باضابطہ افتتاحی تقریب تئیس جولائی کو ہو گی جس میں پاکستانی دستہ بھی شریک ہو گا۔ قومی کھلاڑی کئی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔