Sunday, March 3, 2024

ٹوٹنہم نے ڈینا مو زگریب کو دو صفر سے شکست دے دی

ٹوٹنہم نے ڈینا مو زگریب کو دو صفر سے شکست دے دی
March 12, 2021

لندن (92 نیوز) یورپا لیگ میں ٹوٹنہم نے ڈینامو زگریب کو دو صفر سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول ہیری کین نے اسکور کیے، آرسنل نے ولمپیاکوس کے خلاف کامیابی حاصل کی، مانچسٹر یونائیٹڈ اور اے سی میلان کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔

یورپا لیگ کی پری کوارٹر فائنل کی پہلی لیگ کے مقابلے جاری ہیں ، کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی کے لیے ٹیموں کے درمیان جنگ جاری ہے ۔پہلے میچ میں ٹوٹنہم اور ڈینامو زگریب  کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ، ٹوٹنہم نے حریف ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر پہلی لیگ میں برتری حاصل کر لی، ٹوٹنہم کی جانب سے دونوں گول ہیری کین نے کیے۔

دوسرے میچ میں آرسنل اور اولمپیاکوس کے درمیان جوڑ پڑا،آرسنل کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے مین تین گول سے شکست دی ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور اے سی میلان کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ،ایک گول سے برابر رہا،اے سی میلان کی جانب سے سائمن کجار نے انجری ٹائم میں گول داغ کر میچ برابر کیا۔