Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

‘‘ٹومارولینڈ’’ امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار، خطرات اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

‘‘ٹومارولینڈ’’ امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار، خطرات اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی
May 22, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم ٹومارو لینڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار، فلم آج امریکی سینما گھروں میں سجے گی۔ بریڈ برڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں پر سے پردہ ہٹانے کی دھن میں ایک خطرناک مشن پر روانہ ہو جاتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ خطرات اور مار دھاڑ سے بھرپور یہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے چار کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا کاروبار کر کے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلے گی۔ ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر فلم پولٹر گیسٹ بھی آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق یہ فلم ہفتے کے اختتام تک تین کروڑ ڈالر کا بزنس کر سکتی ہے۔ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی میوزک کامیڈی فلم پچ پرفیکٹ ٹو سے اس ہفتے کے اختتام تک مزید تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا کاروبار کرنے کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔