Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹور ڈی فرانس کا13واں مرحلہ میزبان ملک کے وارین برگوئل کے نام رہا

ٹور ڈی فرانس کا13واں مرحلہ میزبان ملک کے وارین برگوئل کے نام رہا
July 15, 2017

پیرس (ویب ڈیسک)ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ میزبان ملک کے وارین برگوئل کے نام رہا،،اٹلی کے فابیو آرو کو مجموعی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کےمطابق ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا رنگارنگ میلہ جاری ،سائیکلسٹ ٹرافی پر قبضہ جمانے کے لیے ایڑی چوٹی کازور لگانے میں مصروف،،13 ویں مرحلے میں شرکا کو 101 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر نا تھا۔ کٹھن اور پرخطرراستے بھی سائیکلسٹ کی گرمجوشی کم نہ کرسکے، میزبان ملک کے وارین برگوئل نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسٹار سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے ،،36 منٹس اور 29 سیکنڈز میں طے کیا۔

کولمبیا کے نايرو كوينتانا نے دوسری جبکہ اسپین کے البرٹو کونڈورڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،،اٹلی کے فابیو آرو کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔