Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹور ڈی فرانس کا آٹھویں مرحلہ، فرانس کے للیانی کیلمجن نے میدان مارلیا

ٹور ڈی فرانس کا آٹھویں مرحلہ، فرانس کے للیانی کیلمجن نے میدان مارلیا
July 10, 2017

پیرس (ویب ڈیسک)ٹور ڈی فرانس کا آٹھویں مرحلہ  فرانس کے للیانی کیلمجن نے میدان مارلیا۔رابرٹ گیسک نے دوسری جبکہ گلیوم مارٹن نے تیسری پوزیشن حاصل کی برطانیہ کے کرس فروم کو مجموعی طور پر برتری حاصل ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس اختتام کی جانب گامزن ایونٹ میں دنیا بھر سےبڑی تعداد میں سائیکلسٹ صلاحیتوں  کا لوہا منوانے میں مصروف،آٹھویں مرحلے میں بھی شرکا نے خوب پسینہ بہایا۔اس مرحلے میں سائیکلسٹ کو 187 اعشاریہ پانچ  کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھاخوبصورت ٹریک پر رواں دواں سائیکلسٹ نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

فرانس کے للیانی کیلمجن نے  عمدہ کارکرگی دکھاتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ،،تیس منٹس اور 29 سیکنڈ میں طے کیا۔

ہالینڈ کے رابرٹ گیسک نے دوسری جبکہ میزبان ملک کےگلیوم مارٹن نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا،، برطانیہ کے کرس فروم کو ریس میںمجموعی برتری حاصل ہے۔