Wednesday, September 18, 2024

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، پیٹرک کونراڈ نے 16 ویں مرحلے کا کھیل اپنے نام کر لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، پیٹرک کونراڈ نے 16 ویں مرحلے کا کھیل اپنے نام کر لیا
July 14, 2021

پیرس (92 نیوز) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں شریک سائیکلسٹ کی ایک دوسرے پر سبقت کے لیے خوب سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔

آسٹریا کے پیٹرک کونراڈ نے 16 ویں مرحلے کا کھیل اپنے نام کر لیا۔ سلوینیا کے تاڈیج پوگاکار کی ایونٹ میں مجموعی برتری برقرار رہی۔

ادھر ہیمبرگ اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ جرمنی کے ڈومینک کوپفر اور سربیا کے لاسزلو گیئر نے پری کوارٹڑ فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ۔ جرمنی کے ڈومینک کوپفر نے ہم وطن میکسمیلیئن مارٹر کو شکست دی۔ سربیئن ٹینس پلیئر نے جرمنی کے جان لینارڈ کو ہرایا۔

دوسری طرف سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ٹوکیو اولمپکس سے دستبرار ہو گئے۔ راجر فیڈرر نے گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبراری کا اعلان کیا ۔ راجر فیڈرر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا بد قسمتی سے انجری کے باعث ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکا۔