Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹور ڈی فرانس:تیسرا مرحلہ سلواکیہ کے اسٹار سائیکلسٹ پیٹر ساگان نے جیت لیا

ٹور ڈی فرانس:تیسرا مرحلہ سلواکیہ کے اسٹار سائیکلسٹ پیٹر ساگان نے جیت لیا
July 5, 2017

پیرس (سپورٹس ڈیسک)ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ سلواکیہ کے اسٹار سائیکلسٹ پیٹر ساگان نے جیت لیا۔ انہوں نے 212 اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا رنگا رنگ میلہ جاری ایونٹ میں دنیا بھر سے شرکا کی بڑی تعداد میں شرکت ،،تیسرے مرحلے میں سائیکلسٹ کو 212اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ سائیکلسٹ نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے خوب جان ماری،سلواکیہ کے پیٹر ساگان نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے  سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ،،انہوں نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے سات منٹ اور 19 سیکنڈ میں طے کیا۔آسٹریلیا کے مائیکل میتھیوز نے دوسری جبکہ آئرلینڈ کے ڈینئل مارٹن نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ برطانیہ کےگیرئینٹ تھامس  کو ریس میں مجموعی طور پر برتری حاصل ہے۔