Sunday, December 4, 2022

ٹور آف سپین سائیکلنگ ریس کا تیرہواں مرحلہ اطالوی کھلاڑی نے جیت لیا

ٹور آف سپین سائیکلنگ ریس کا تیرہواں مرحلہ اطالوی کھلاڑی نے جیت لیا
روم (ویب ڈیسک) ٹور آف سپین سائیکلنگ ریس کا تیرہواں مرحلہ اٹلی کے ولیریو کونٹی نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹور آف سپین سائیکلنگ ریس سپین کے دلفریب اور دیدہ زیب نظاروں میں رواں دواں ہے۔ سنسنی خیز تیرہویں سٹیج میں اٹلی کے ولیریو کونٹی نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے انتیس منٹ اور صفر چار سیکنڈز میں طے کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سوئس سٹار دانیلو دیس اعشاریہ پانچ پانچ سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ روس کے سرجی لوگوٹن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔