ٹورنٹو میں فتح پریڈ پر فائرنگ سے چار افراد زخمی

ٹورنٹو ( 92 نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فتح پریڈ پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، 3 افراد کو اسلحہ سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا، فائرنگ کے وقت کینیڈا کے وزیراعظم پریڈ میں موجود تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق باسکٹ بال کی چیمپئن بننےوالی کینیڈین ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ پر فائرنگ کی گئی جس میں وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی ، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اعلیٰ حکام کو ہجوم سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ کینیڈین ٹیم کی جیت پر جشن منانے کے لیے20 لاکھ افراد موجود تھے۔ پولیس نے اسلحہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔