Friday, December 1, 2023

ٹورنٹو سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 782 کے حادثے کی تحقیقات کا حکم

ٹورنٹو سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 782 کے حادثے کی تحقیقات کا حکم
March 26, 2016
کراچی (92نیوز) ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سیون ایٹ ٹو کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ پائلٹ کے خون سمیت دیگر نمونے بھی حاصل کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ اور بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کیا اور حادثے کا شکار ہونے والی پرواز کے پائلٹ کے خون سمیت دیگر نمونے بھی حاصل کر لیے گئے جس کی رپورٹ دو دن بعد آئے گی۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پی کے 782 لینڈنگ کے بعد ٹیک آف کرتے ہوئے ایئر پورٹ کی ٹنل نمبر 11 سے ٹکراگئی جس سے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کے بائیں انجن کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے باعث جہاز کے دروازے جام ہو نے سے مسافر طیارے میں پھنس گئے تھے جنہیں پی آئی اے کے عملے نے ایک گھنٹے بعد سیڑھی لگا کرباہر نکالا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پرکپتان اور معاون کپتان کے طبی معائنے ہوا کریں گے جس کے لیے ابتدائی طور پر سول ایوی ایشن کا عملہ کپتان اور معاون کپتان کے سانسوں کے ٹیسٹ ہوں گے۔