ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ٹکٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں کا افطار ڈنر پر دھاوا
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( 92 نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چودھری سرور کے بھائی کو ٹکٹ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کا ایک دھڑا ناراض ہو گیا ۔ ناراض کارکنوں نے چودھری اشفاق کے افطار ڈنر پر دھاوا بھی بول دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چودھری سرور کے بھائی چودھری اشفاق کو ٹکٹ دی گئی جس کے بعد علاقے میں ایک دھڑا ناراض ہوگیا ۔
ناراض دھڑے کی جانب سے چودھری رمضان کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی جب کہ مشتعل کارکنوں نے چودھری اشفاق کے افطار ڈنر پر بھی دھاوا بول دیا، اس موقع پر مشتعل کارکنوں کی گارڈز سے ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کو مختلف علاقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔