Sunday, September 25, 2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ: جشن عید میلادالنبی ﷺ، مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام ریلی، آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعرے

ٹوبہ ٹیک سنگھ: جشن عید میلادالنبی ﷺ، مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام ریلی، آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعرے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نائنٹی ٹو نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں سنی تحریک اور دیگر مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی۔ ریلی علامہ اقبال روڈ پر واقع مدرسہ جامعہ کریمیہ رضویہ سےشروع ہوئی جو عیدگاہ اور جھنگ روڈ سے ہوتی ہوئی دوبارہ اپنے مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت سنی تحریک کے ضلعی رہنما مولانا منعم حسنین صدیقی نے کی جبکہ ریلی میں شہر بھر کے علمائے کرام سمیت بچوں، نوجوانوں اور بوڑھے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ موٹرسائیکلوں، گاڑیوں پر سوار اور پیدل چلنے والے ریلی کے شرکا نے سبز پرچم اٹھا رکھے تھے اور آمد مصطفیٰ، مرحبا مرحبا کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری بھی ریلی کے ہمراہ موجود تھی۔