Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بس کی پک اپ کو ٹکر ،میاں بیوی تین بیٹیوں سمیت جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بس کی پک اپ کو ٹکر ،میاں بیوی تین بیٹیوں سمیت جاں بحق
January 14, 2018

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( 92 نیوز ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بس کی پک اپ کو ٹکر سے میاں بیوی تین بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ حادثے کا شکار خاندان منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہا تھا ۔ ادھر کمالیہ میں چیچہ وطنی روڈ پر وین میں آگ لگ لگنے سے متعدد مسافرجھلس گئے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوشیوں بھرے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔  منگنی کی رسم کیلئے جانے والے نور پور کے رہائشی 13 افراد کی گاڑی رجانہ بائی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ۔  مسافر بس سے ہونے والا تصادم اتنا خوفناک تھا کہ میاں بیوی اور دو بیٹیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ تیسری بیٹی اسپتال پہنچ کر چل بسی ۔

مرنے والوں کی شناخت 70 سالہ عبدالرزاق، 65 سالہ شمیم، 35 سالہ شگفتہ، 30 سالہ نادیہ اور 32 سالہ شازیہ کے نام سے ہوئی ۔  ریسکیو کی ٹیموں نے حادثے میں زخمی 8 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

ادھر کمالیہ میں بھی کلیرا اسٹاپ کے قریب مسافر وین میں سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 18 افراد جھلس گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے 7 سالہ حمزہ دم توڑ گیا۔

 حادثے کے بعد وین کا ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے تباہ شدہ وین کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔