Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب14 افراد کی زندگیاں نگل گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب14 افراد کی زندگیاں نگل گئی
December 26, 2016

 ٹوبہ ٹیک سنگھ (92نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی  کرسچن کالونی میں شراب پینے سے14  افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عیسائی کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ باقی 17 افراد ابھی تک زیرعلاج ہیں ۔  ہسپتال ذرائع کے مطابق زیرعلاج 17 افراد بھی تشویشناک حالت میں ہیں ان کے بچنے کے چانس بہت کم ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے 45 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے چودہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔