Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹوائے سٹوری فور باکس آفس پر چھا گئی

ٹوائے سٹوری فور باکس آفس پر چھا گئی
June 24, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) نٹ کھٹ کھلونوں کی شرارتیں  لوگوں کو بھاگئیں ، کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’’ ٹوائے سٹوری  فور  ‘‘ نے گیارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے امریکی باکس آفس پر  پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ وُڈی  ،بز لائٹ ایئر  ، فورکی اور دیگر کھلونوں نے  شائقین کے دل جیت لیے ۔ ڈزنی کی کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ  فلم  ٹوائے اسٹوری فور نے ریلیز  کے پہلے ہفتے میں گیارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر  کماکر امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا۔ خوف اور دہشت سے بھرپور  فلم "چائلڈز پلے " ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کیساتھ  دوسرے نمبر پر رہی ۔ ڈزنی کی فینٹسی مووی" الٰہ دین" باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی ، جس نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ بائس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ،فلم اب تک  دنیا بھر سے  اکیاسی کروڑ ڈالر بٹور چکی ہے ۔ گزشتہ ہفتے  پہلے نمبر پر موجود سائنس فکشن فلم ’’مین ان بلیک انٹرنیشنل ‘‘ امریکی باکس آفس پر بری طرح پٹ گئی  ، فلم نے رواں ہفتے ایک کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کمائے  اور چوتھے نمبر پر رہی ۔