Saturday, July 27, 2024

ٹوئٹر نے انتہاپسندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے پر سوا لاکھ اکاﺅنٹس ختم کر دیے

ٹوئٹر نے انتہاپسندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے پر سوا لاکھ اکاﺅنٹس ختم کر دیے
February 6, 2016
لندن (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے انتہاپسند اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے والے افراد کے 2015ءکے وسط سے لیکر اب تک ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد اکاو¿نٹس ختم کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے ایک بلاگ پر بتایا ہے کہ معطل کیے گئے اکاو¿نٹس زیادہ تر داعش سے متعلق ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کے فروغ کے لیے ٹوئٹر کے استعمال کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ انہوں نے شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیم کے ارکان بڑھا دیے ہیں تاکہ تیزی سے کام کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور یورپ کے متعدد ممالک نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو انتہاپسندانہ اور دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے ان کی ویب سائٹس کے استعمال پر کئی بار تنبیہ جاری کی ہے۔ گزشتہ سال فیس بک نے بھی اپنے اصول و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے خطرناک تنظیموں کا ایک الگ سیکشن متعارف کروایا تھا۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائی‘ باقاعدہ مجرمانہ سرگرمی یا نفرت کا فروغ کرنے والے گروپوں پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔ امریکہ سمیت دنیا بھر کی حکومتیں آن لائن ذرائع استعمال کرتے ہوئے تشدد کو فروغ روکنے کے حوالے سے مزید اقدامات پر زور دیتی ہیں۔