Saturday, July 27, 2024

ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی
March 23, 2016
ٹنڈو محمد خان (92نیوز) ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی جبکہ اس وقت بھی حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان کے مختلف ہسپتالوں میں کئی متاثرین زیرعلاج ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے شروع ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وقت بھی حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان کے مختلف ہسپتالوں میں کئی متاثرین زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب پولیس کی مدعیت میں ٹنڈو محمد خان کے سٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جس میں علی نواز پنہور اور سی آئی اے انچارج ٹنڈو محمد خان غلام شبیر سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 3 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ مقدمہ ایس ایچ او محمد خان کی مدعیت میں درج کرایا گیا جس میں 316، 337 جے اور 302 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے منشیات فروش علی نواز پنہور کے گھر پر حملہ کرکے گھر کو آگ لگا دی اور دیواریں توڑ دیں۔ نامزد مرکزی ملزم علی نواز پنہور کی گرفتاری کے لئے ٹنڈومحمد خان اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔