ٹنڈو آدم میں حادثے سے متاثرہ ٹریک کلیئر
ٹنڈو آدم (92 نیوز) ٹنڈو آدم میں حادثے سے متاثرہ ٹریک کلیئر کردیا گیا۔ ٹرینوں کی آمدورفت بارہ گھنٹے بعد بحال ہوگئی۔
مختلف اسٹیشنز پر کھڑی ٹرینیں بھی چل پڑیں، ریلوے انتظامیہ کے مطابق رحمٰن بابا ایکسپریس کو بھی پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق گیس کنٹینر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔