ٹنڈومحمد خان:کچی شراب پینے سے خاتون سمیت 7 افراد ہلاک

ٹنڈومحمد خان(92نیوز)ٹنڈومحمد خان میں کچی شراب پینے سے خاتون سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پچیس کی حالت تشویشناک ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ٹنڈو محمد میں کچی شراب پینے سے خاتون سمیت سات افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 25مزید افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت میں ان 25افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔