ٹنڈوالہ یار، نجی جیل پر پولیس کا چھاپہ،33افراد بازیاب

ٹنڈو الہ یار ( 92 نیوز) ٹنڈوالہ یارمیں سیشن کورٹ کے حکم پر پولیس نے نجی جیل پرچھاپہ مارکر 33 افراد کو بازیاب کر الیا ۔
بازیاب ہونے والوں میں 6 مرد ، 8 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں ، پولیس نے تمام افراد کو تھانے منتقل کر دیا جب کہ بااثر زمیندار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔