Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹنڈوالہٰ یار: ایک ہی گھرانے کے چھے افراد ٹرین حادثے میں جاں بحق، آبائی قبرستان میں سپردخاک

ٹنڈوالہٰ یار: ایک ہی گھرانے کے چھے افراد ٹرین حادثے میں جاں بحق، آبائی قبرستان میں سپردخاک
July 19, 2015
ٹنڈوالہ یار (نائنٹی ٹو نیوز) ٹنڈوالہ یار جروار برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی گھرانے کے چھے افراد اڈیرولعل کے قریب ٹرین حادثے میں جاں بحق۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ اڈیرولعل ریلوے اسٹیشن کے قریب جسکانی پھاٹک کے مقام پر ٹرین حادثے میں ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ صاحب خان جروار سے تعلق رکھنے والے ایک ہی گھر کے چھے افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں پینتیس سالہ شمیم جروار اور اس کے چار بچے بائیس سالہ مظفر جروار، سترہ سالہ امتیاز جروار، چودہ سالہ رابعہ گڈی، بارہ سالہ عامر جبکہ ان کا خالہ زاد بھائی بیس سالہ فرقان حکیم شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق بدنصیب گھرانہ عید کے دوسرے روز شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر فاتحہ کے لیے جا رہے تھے کہ کراچی سے لاھور جانے والے ٹرین کی ٹکر سے حادثے کا شکار ہو گئے۔ مذکورہ افراد کی نعشیں گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ہر طرف سوگ کا سماں تھا۔ ہر شخص افسردہ اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جاں بحق افراد کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔