Friday, January 27, 2023

ٹنڈوآدم کے قریب رحمان بابا ایکسپریس گیس کے ٹینکر سے ٹکرا گئی

ٹنڈوآدم کے قریب رحمان بابا ایکسپریس گیس کے ٹینکر سے ٹکرا گئی

ٹنڈوآدم (92 نیوز) ٹنڈوآدم کے قریب رحمان بابا ایکسپریس گیس کے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، کراچی سے پشاور جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ پیش آیا۔

مسافر ٹرین گیس کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، پھاٹک کھلا ہونے کے باعث گیس ٹینکر پٹری پر آگیا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے باعث دونوں ٹریک بند ہوگئے۔

رینجرز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ٹریک بند ہونے سے ٹرینوں کی آمدو رفت تاحال معطل ہے رینجرز اہلکار ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کا ٹرالر کےڈرائیور اور کنڈکٹر کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔