Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹماٹر کا استعمال شوگر، کینسر، بلڈپریشر اور دیگر بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے: تحقیق

ٹماٹر کا استعمال شوگر، کینسر، بلڈپریشر اور دیگر بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے: تحقیق
December 14, 2016

استنبول (ویب ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ٹماٹروں میں وٹامن اے، سی اور فولک ایسڈ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کینسر، بلڈ پریشر اور دیگر کئی اقسام کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ سبزیاں اللہ تعالی کی خاص نعمت ہیں اور کرہ ارض پر زندگی کی ضمانت ہیں۔ یوں تو ہر سبزی اپنے اندر بے پایاں خصوصیات رکھے ہوئے ہے لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  ٹماٹر کے استعمال سے نہ صرف دل کے امراض میں کافی حد تک کمی واقع ہوتی ہے بلکہ ذیابیطس اور کینسر کے مرض میں بھی حیران کن حد تک کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹماٹر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس میں وٹامن اے، سی اور فولک ایسڈ کی مقدار ہوتی ہے جو انسان کو کینسر، بلڈپریشر اور دیگر  بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ٹماٹر میں موجود وٹامن سی اور دیگر خصوصیات جسم میں بننے والے کینسر کے جرثوموں کے خلاف مزاحمت کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ٹماٹر کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنانے سے کینسر کے خطرات بہت حد تک کم ہوجاتے ہیں۔ اس میں موجود سوڈیم کی کم مقدار بلند فشارخون کو کنٹرول میں رکھتا ہے جب کہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار خون کی بہتر انداز میں گردش کو درست رکھتا ہے۔

مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو زیابیطس کی ٹائپ ون میں مبتلا ہوتے ہیں وہ فائبر کا استعمال بہت کرتے ہیں جس سے ان میں بلڈ گلوکوز لیول کم ہوجاتا ہے جب کہ ذیابیطس کی ٹائپ ٹو میں مبتلا افراد اپنی خوراک میں ٹماٹر کا استعمال کرکے خون میں شامل شوگر کو بہتر کرسکتے ہیں۔ ٹماٹر میں موجود فائبر، پوٹاشیم، وٹامن سی اور فیٹی ایسڈ دل کے امراض کو کنٹرول میں رکھتا ہے

جب کہ ہائپرٹینشن انسٹیٹیوٹ تینیسی کے ڈائریکٹر پروفیسر مارک ہوسٹن کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 ٹماٹروں کے استعمال سے انسانی جسم میں فولک ایسڈ کی بھاری مقدار جمع ہوجاتی ہے جس سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات میں کافی حد تک کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ اسی طرح ایک اور مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو روزانہ 4 ہزار 69 ملی گرام پوٹاشیم کی مقدار استعمال کرتے ہیں ان میں دل کے امراض کے باعث ہلاک ہونے والے خطرات 49 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔