Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹماٹرکےاستعمال سےمہلک بیماریوں سے بچنا ممکن ہے : تحقیق

ٹماٹرکےاستعمال سےمہلک بیماریوں سے بچنا ممکن ہے : تحقیق
July 25, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک )ٹماٹر کے استعمال کے بہت سے مہلک بیماریوں سے بچنا ممکن ہوگیا ،

تفصیلات کے مطابق ٹماٹروں کو سرخ جواہر بھی کہا جاتا ہے جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ ریسرچ جرنل سائنٹفک رپورٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹماٹر کا باقاعدہ استعمال جلد کے کینسر کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ رپورٹ میں چوہوں پر کئے گئے تجربات کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔
تجرباتی طور پر چوہوں کو پہلے 35 ہفتوں تک ٹماٹر کے اجزا کھلائے گئے اور اس کے بعد انہیں الٹراوائلٹ (بالائے بنفشی) روشنی کا سامنا کرایا گیا تو جن چوہوں نے ٹماٹر نہیں کھایا تھا ان کے مقابلے میں جن چوہوں نے ٹماٹر ملے اجزا کھائے تھے ان میں جلد کے کینسر کا خطرہ 50 فیصد کم نوٹ کیا گیا۔