Saturday, July 27, 2024

ٹرین پر مارچ نہیں ، صرف سفر کیا تھا ، بلاول بھٹو

ٹرین پر مارچ نہیں ، صرف سفر کیا تھا ، بلاول بھٹو
March 30, 2019

رتو ڈیرو ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رتوڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین پر مارچ نہیں  صرف سفر کیا تھا ۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب انصاف ہوتا ہے تو رول  آف لاء کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے ، صوبوں پر ذمہ داری زیادہ ہے تو پیسے بھی زیادہ ملنے چاہئیں، یہ کسی کے باپ کا پیسہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نیب سے شروع اور وہیں پر ختم ہوتی ہے، نیب ایک کالا قانون ہے۔عمران خان اپنے حلقے میں نہیں جاتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ لوگ سندھ کے عوام کے حقوق غصب کرنا چاہتے ہیں ، میں پورے پاکستان کے عوام سے کہتاہوں کہ یہ ااپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں ۔ افغان امن عمل بارے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  اس سارے عمل میں افغانستان کےعوام کو شامل نہیں کیا جا رہا ، افغان عوام اور حکومت کو اپنے فیصلے  کرنے چاہئیں ، امریکہ اور باقی ممالک جو اقدام کر رہے ہیں اس پر تحفظات ہیں ۔