Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ٹریفک کا دھواں دل کے دورے کا باعث بن سکتا ہے :طبی ماہرین

   ٹریفک کا دھواں دل کے دورے کا باعث بن سکتا ہے :طبی ماہرین
September 4, 2015
لندن(ویب ڈیسک) ٹریفک کا بڑھتا ہوا دھواں خطرنا ک تو ہے ہی سہی لیکن یہ دل کے دورے کا بھی سبب بن سکتاہے، برطانوی ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے دل کے دورے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور ایسے لوگ بھی اس مرض کا شکار بن سکتے ہیں جو قدرے صاف ماحول میں رہتے ہیں ۔ برطانوی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے دل کے دورے کے خطرات میں 5فیصد اضافہ ہوجاتا ہے ،اور یہ مسائل یورپ کے ان علاقوں کے لئے بھی ہوسکتے ہیں جہاں ہوا کا معیار قدرے بہترہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودہ ہوا اور دل کا آپس میں گہرا تعلق ہے اس لئے فضائی آلودگی پر قابو پاکر لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں ۔