Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 ٹریفک وارڈن پر ٹریفک  روانی کو بہتر بنانے کی بجائے چالان کرنے کا بھوت سوار

 ٹریفک وارڈن پر ٹریفک  روانی کو بہتر بنانے کی بجائے چالان کرنے کا بھوت سوار
July 28, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لیے وارڈنزلگائے گئےشہر کی ہر سڑک پر تعینات یہ وارڈنز ٹریفک کی روانی میں بہتری تونہ لا سکے ہاں البتہ چالان پہ چالان کرنے کی خوب عادت اپنائی چوکوں میں مجمع لگائے یہ وارڈنز اکٹھے کیا ہوتے ہیں شہریوں کی شامت آجاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی تمام چھوٹی اور بڑی شاہراﺅں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے بارہ سو سے زائد وارڈنز تعینات ہیں،وارڈنز کی فوج رکھنے کے باوجود ٹریفک کے مسائل جوں کے توں ہیں گاڑیوں کی لگ جائیں لمبی قطاریں یا ہوں اشارے بند  ان کو کیا پروا، ٹریفک پولیس کے یہ جوان چوکوں میں اکٹھے ہو کر خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں،ڈیوٹی کرتے ہیں تو صرف چالان کرنے کی  بلا وجہ چالانوں سے شہری تنگ آچکے ہیں۔ ڈیوٹی چالان کرنے کی ہے اورساتھ آرام کرنے کی گپیں لگانے میں مصروف وارڈنز سے جب ان کے فرائض کے بارے میں پوچھا تو کیا پہلے بات کرنے سے انکار پھر بولے ہمیں اجازت نہیں ایک بولا اگر آرام کر لیتے ہیں تو کیا ہوا چار لوگ ہیں ایک چوک میں ڈیوٹی کر رہا ہے تو باقی آرام ہی کرینگے۔ حکومت نے ٹریفک کے نظا م کو بہتر کرنے لیے پڑھے لکھے افراد تو بھرتی کر لئے ہیں لیکن جگہ جگہ ٹریفک جام ہونا معمول کی بات ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ عوام کا کہنا ہے ٹریفک پولیس کا کام شہریوں کو سہولیات دینا ہے نہ کہ ان کے بے جا چالان کر کے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔