Tuesday, November 29, 2022

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے،امیر شیخ

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے،امیر شیخ
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔ کراچی میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے زیادہ شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ زیادہ ترحادثات جلدبازی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ٹریفک قوانین پرعمل کریں تو کئی قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو بھی  پیغام دیاکہ اپنے  پیاروں کی خاطر  موٹرسائیکل اور گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ساٹھ فیصد ڈرائیوروں کے پاس لائسنس ہی نہیں ہے۔