Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹریجڈی کوئین میڈم سورن لتا کی آج آٹھویں برسی

ٹریجڈی کوئین میڈم سورن لتا کی آج آٹھویں برسی
February 8, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹریوں پر تین دہائیوں سے زائد عرصے تک راج کرنے والی ٹریجڈی کوئین اداکارہ میڈم سورن لتا کی آج آٹھویں برسی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ میڈم سورن لتا نے بیس دسمبر انیس سو چوبیس کو راولپنڈی میں ایک سکھ فیملی کے ہاں آنکھ کھولی۔ انیس سو بیالیس میں فلم ”آواز“ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ بھارت میں درجن سے زائد فلموں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ معروف اداکار اور ہدایت کار نذیر کے ساتھ شادی سے قبل اسلام قبول کیا اور اسلامی نام سعیدہ بانو رکھا تاہم فلمی نام سورن لتا ہی رہنے دیا۔ قیام پاکستان کے بعد سورن لتا اپنے شوہر نذیر کے ساتھ لاہور آ گئیں۔ پاکستان کی پہلی سلور جوبلی پنجابی فلم ”پھیرے“ میں ہیروئن کا کردار ادا کیا۔ میڈم سورن لتا نے فلم لارے، نوکر اور ہیر جیسی دیگرفلموں میں بھی ہیروئن کا کردار نبھایا۔ اداکارہ سورن لتا نے خوبصورت اداکاری کی بدولت ٹریجڈی کوئین کا خطاب حاصل کیا۔ وہ آٹھ فروری دوہزار آٹھ کو تراسی سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تاہم اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔