Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرک آرٹ کے بعد پشاور میں ریڑھی آرٹ بھی مقبول

ٹرک آرٹ کے بعد پشاور میں ریڑھی آرٹ بھی مقبول
March 11, 2018

پشاور (92 نیوز) ٹرک ، بس اور دیگر گاڑیوں کو خوبصورت نقش ونگار اور مصوری کے ذریعے سجانے کا آرٹ تو پاکستان کی پہچان تھا ہی لیکن اب پشاورمیں ہتھ ریڑھیاں بھی سجائی جارہی ہیں ۔
خوبصورت پھول پتیاں، پرندے اور حسین قدرتی مناظر کے علاوہ دلچسپ تحریر کے ذریعے ریڑھیوں کی خوبصورتی بڑھائی جاتی ہے ۔
پشاور کے سرکی گیٹ میں ریڑھی آرٹ کے ماہرکہتے ہیں ریڑھی کا مالک اپنی استطاعت اور ذوق کے مطابق اسے سجانے کی فرمائش کرتا ہے ۔
پشاورمیں ریڑھی آرٹ اب اس قدر مقبول ہورہا ہے کہ اس کا خرچ اکثراوقات ریڑھی کی قیمت سے بھی بڑھ جاتا ہے ۔