Thursday, December 8, 2022

ٹرمینیٹر جینیسیز کے نئے ٹریلر نے فلم کے متوالوں میں ہلچل مچادی

ٹرمینیٹر جینیسیز کے نئے ٹریلر نے فلم کے متوالوں میں ہلچل مچادی
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈسائنس فکشن ایکشن فلم ٹرمینیٹرجینیسیزیکم جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر سلسلے کی اگلی فلم " ٹرمینیٹر- جینیسیز" کے نئے ٹریلر نے فلم کے متوالوں میں ہلچل مچادی،فلم یکم جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ ٹرمینیٹر میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ہدایت کار ایلن ٹیلر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہوئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ فلم کی کاسٹ میں آرنلڈ کے علاوہ ایمیلیا کلارک، جیسن کلارک، جے کورٹنری، جے کے سمنز اور میٹ اسمتھ اہم کرداروں میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ ایک سو ستر ملین ڈالر کی  لاگت سے مکمل ہونیوالی ایکشن سے بھرپور فلم ٹرمینیٹر- جینیسیز یکم جولائی  کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔