Saturday, July 27, 2024

ٹرمپ کے ہاتھوں سٹیچو آف لبرٹی کا سرقلم ،جرمن میگزین نے کارٹون چھاپ دیا

ٹرمپ کے ہاتھوں سٹیچو آف لبرٹی کا سرقلم ،جرمن میگزین نے کارٹون چھاپ دیا
February 5, 2017
برلن (ویب ڈیسک)جرمنی کے ایک بااثر میگزین کی جانب سےسرورق پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی  اقدار کا قتل کرتے دکھانے پر نئے تنازعے نے جنم لے لیاہے۔ جرمن میگزین نے ایک کارٹون چھاپ دیا گیا ہے جس میں ٹرمپ کے ہاتھوں سٹیچو آف لبرٹی کا سرقلم کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے ۔ تفصیلا تکےمطابق ہفت روزہ ڈیر سپائیگل نے اپنے سرورق پرامریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک کارٹون چھاپا ہے جس میں انہیں ایک ہاتھ میں خون آلود خنجر اور دوسرے ہاتھ میں امریکی مجسمہ آزادی کا کٹا ہوا سرپکڑے دکھایا گیاہے۔ کارٹونسٹ ایڈل روڈریگز کا کہنا تھا کہ کارٹون کےذریعےوہ صدرٹرمپ  کی وجہ سے امریکی جمہوریت کولاحق خطرات پر روشنی ڈالنا چاہتے تھے ۔انکے مطابق داعش اور صدر ٹرمپ کی سوچ میں کوئی فرق نہیںْ