واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ریاست یوٹاہ کے ڈیموکریٹ سینیٹر جم ڈیباکس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پر پھٹ پڑے، ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے رکن جم ڈیباکس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو پاگل پن قرار دے دیا۔
جم ڈیباکس نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات پر مسلمانوں سے معافی مانگتے ہیں۔ پاکستانی امریکیوں کے دل کے بہت قریب ہیں۔ کانگریس بہت جلد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات کم کر دے گی۔ نئی امیگریشن پالیسی تعصب پر مبنی ہے اور امریکی آئین سے متصادم ہے۔ سات مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا داخلے پر پابندی غیرمنصفانہ ہے۔