Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی ایران نے ایئربس کمپنی سے 100 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا

ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی ایران نے ایئربس کمپنی سے 100 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا
December 23, 2016

 

واشنگٹن (ویب ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ایران کے مختلف کمپنیوں سے معاہدے پر معاہدے، ایئربس کمپنی سے سوطیارے خریدے گا۔

تفصیلات کےمطابق ایران نے امریکا کی جانب سے پابندیاں اٹھنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایئربس کمپنی سے بیس ارب ڈالر مالیت کے سو طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ معاہدے کے تحت ایئربس کمپنی ایران کو چھوٹے اور بڑے مسافر طیارے فروخت کرے گی۔  ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد یہ طیاروں کی خریداری کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ ایئربس کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کو طیاروں کی فراہمی آئندہ سال کے پہلے ماہ میں ہی شروع کر دی جائے گی اور پہلا طیارہ بیس جنوری کو ایران کے حوالے کر دیا جائے گا، اس سے پہلے ایران نے بوئنگ کمپنی کے ساتھ اسی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔