Thursday, December 8, 2022

ٹرمپ کے بیان نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ، شاہ محمود قریشی

ٹرمپ کے بیان نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ، شاہ محمود قریشی
واشنگٹن ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی  ، مسئلہ کشمیر کے حل کی اتنی واضح خواہش پہلے نہیں دیکھی ۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے بتایا کہ عمران ٹرمپ ملاقات تین گھنٹے جاری رہی ، بڑی اچھی اور کھل کر گفتگو  ہوئی ، امریکی صدر دفاعی اور سکیورٹی تعاون پھر سے بڑھانے پر آمادہ ہیں ۔ وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے،مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، ہم امن کے داعی ہیں، دو ایٹمی قوتیں تباہی مول نہیں لے سکتیں، بیٹھیں اور مل بیٹھ کر بات چیت کریں۔کلبھوشن جادیو کا فیصلہ سب کے سامنے آیا، یہ بحث نہیں۔

مودی نے مسئلہ کشمیر پر مدد کی درخواست کی ، ٹرمپ

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ دونوں لیڈران میں بہت پختہ کیمسٹری پائی گئی ، صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم کی ذاتی طور پر تعریف کی،  پاکستان میں معاشی اصلاحات کو سراہا،امریکی صدرنے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔ وزیرخارجہ بولے یہ نشست پاک امریکا تعلقات کا نیا آغاز ہے ،امریکا پاکستان سے وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے ،واشنگٹن کی طرف سے دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ دورے کی منفرد بات وزیراعظم کے ساتھ امریکی کمیونٹی کو جڑے ہوئے دیکھا،اسی کمرے میں طاقتور وزیراعظم آتے رہے ،کرسیاں خالی ہوتی تھیں ۔ وائٹ ہاؤس جارہے تھے تو لوگ ٹولیوں میں چوکوں پر کھڑے تھے۔