Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد دنیا کے خدشات سچ ثابت ہونے لگے

ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد دنیا کے خدشات سچ ثابت ہونے لگے
January 1, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونےکے بعد دنیا نے جس تشویش کا اظہار کیا تھا وہ ایک ایک کرکے سچ ثابت ہورہی ہے۔

دو ماہ پہلے ٹرمپ پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے مگر آج اسی پاکستان کے خلاف زہر اگل رہےہیں۔

ٹرمپ کی اسی ذہنی کیفیت کو لے کر امریکہ سمیت پوری دنیا میں بحث جاری ہے۔

امریکی صدر کچھ کہنے سے پہلے  یہ سوچنا بھی گوارہ نہیں کرتے کہ امریکہ کے صدر کے طور پر ان کی بات کا عالمی منظر نامے پر کیا بھونچال آسکتا ہے۔

چار اکتوبر2017 میں یہی ڈونلڈ ٹرمپ تھا جس نے کینیڈین اور امریکی مغویوں کی بازیابی پر پاکستان کی نہ صرف تعریفوں کے پل باندھے تھے بلکہ پاک امریکہ تعلقات پربھی مثبت ردعمل دیا تھا۔

آج ٹرمپ نے دو ماہ پہلے والی بات کی خود ہی نفی کردی حالانکہ پاکستان وہی ہے اُسی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہاہے اور دنیا میں امن کے لئے قربانیاں بھی دے رہاہے۔

ٹرمپ کے بدلتے بیانات صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے بارے میں بھی ایسے ہی ہیں۔

کینیڈا سے تجارتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش اوربعد تجارتی معاہدے کو ختم کرنے کی بات بھی ٹرمپ کا خاصا تھا۔

شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی بات بھی ٹرمپ نے کی تھی اور مذاکرات کی بجائے جنگ کی رٹ بھی ٹرمپ نے لگائی ہے ۔

جس لیڈر کو پاکستانی شہر سیہون شریف اور یورپی ملک سویڈن کے فرق کا نہیں پتہ اس کی ذہنی حالت پر تو شک کرنا بنتا ہے۔