Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمپ کے الزامات، وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک ملتوی

ٹرمپ کے الزامات، وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک ملتوی
January 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک ملتوی ہو گیا۔
کل ہونے والے کابینہ اجلاس اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی میٹنگ کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔
پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر دو ٹوک اور ٹھوس جواب دینے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل ہو گا جس میں امریکی صدر کے بیان پر حکومت کے لائحہ عمل پر غور ہو گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس ، اے پی سی یا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
وفاقی کابینہ اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاسوں کے بعد اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ہو گا۔
ادھر حکومت نے پارلیمانی لیڈروں سے انفرادی رابطے شروع کر دئیے ہیں۔
وزیر اعظم سیاسی اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔