ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی پر امریکاکی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا اظہارتشویش
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نےبھی صدرڈونلڈٹرمپ کی نئی ویزاپالیسی پرتشویش کااظہارکردیا کمپنیوں کی انتظامیہ نے امریکی صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ایپل،فیس بک، گوگل، ٹوئٹر، مائیکروسوفٹ اوریاہوحکام ڈونلڈٹرمپ کوخط لکھیں گے خط میں امیگریشن پالیسیوں میں تبدیلی کے لیے زوردیاجائے گا،یہ ٹیکنالوجی کمپنیاں خط میں اپنے ملازمین کے امریکا کے لیے سفر کو یقینی اور آسان بنانے کی استدعا کریں گی ۔ مجوزہ خط میں ان کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ نئی ویزاپالیسی پرٹرمپ انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ تارکین وطن ملازمین ملک کی ترقی میں کردار اداکرتے ہیں،کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد ان کمپنیوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور یہ ٹیکنالوجی کمپنیاں امریکا میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔