Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمپ کی دھمکیوں کا کیا جواب دیا جائے ، پاکستانی قیادت نے سر جوڑ لئے

ٹرمپ کی دھمکیوں کا کیا جواب دیا جائے ، پاکستانی قیادت نے سر جوڑ لئے
January 1, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی پاکستان کو دھمکیوں کیخلاف جواب دینے کیلئے پاکستانی قیادت نے بھی سر جوڑ لئے ۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد دیا جائے گا۔

 ملاقات میں انسداد دہشتگردی سے متعلق پاکستانی کوششوں پر دوست ممالک کو بھی اعتماد میں لینے پر اتفاق ہوا ۔  وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ اپنے ناکامیوں کا حساب اپنے لوگوں سے لے ۔ امریکہ افغانستان میں بند گلی میں پھنسا ہوا ہے ۔ امریکا کوجو سروسز فراہم کیں ان کے پیسے لیے گئے  ہیں ۔