Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمپ کی بچگانہ ٹویٹ نے حصول امن کی کوششوں کو پیچدہ کردیا، واشنگٹن پوسٹ

ٹرمپ کی بچگانہ ٹویٹ نے حصول امن کی کوششوں کو پیچدہ کردیا، واشنگٹن پوسٹ
January 4, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں پر امریکی میڈیا اپنے ہی صدر پر برس پڑا ۔ واشنگٹن پوسٹ نے خصوصی اداریہ شائع کردیا۔ اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ پر کئی سوال اٹھا دیئے ۔ ٹرمپ کی بچگانہ حرکت نے امن کے حصول کی کوششوں کو پیچیدہ کردیا ۔ بے معنی ٹویٹس کا کوئی فائندہ نہیں،اخبار کا تبصرہ ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات کو امریکا کے اپنےاخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہناہے کہ امریکی صدرکےسخت بیان نےپاکستان کی منتخب حکومت کو حیران کردیا جبکہ پاکستان کے تمام سیاسی حلقوں نے ٹرمپ حکومت کی مذمت کی۔
اخبار کہتاہے کہ امریکی صدر کی جانب سے عوامی سطح پر ایسے بیانات کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں ۔ کیا اس سب کا مقصد پاکستانی حکومت کی عوامی سطح پر توہین کرکےتعلقات میں بہتری لانے کی کوشش تھی یا ایسے ہی کہہ دیا گیا ۔ اخبار نےامریکی صدرکی شمالی کوریا کے حوالے سے ٹویٹ پر بھی تنقید کی ۔
اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ کی بچگانہ ٹویٹ نے امن کے حصول کی کوششوں کو پیچیدہ کردیاہے۔