Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرمپ کی بدحواسی ،نائن الیون کو سیون الیون کہتے رہے

ٹرمپ کی بدحواسی ،نائن الیون کو سیون الیون کہتے رہے
April 20, 2016
بفیلو(ویب ڈیسک)امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی بدحواسی کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر ہونے والے نائن الیون واقعے کو سیون الیون کہتے رہے، جس پر اُنہیں امریکیوں کے شدید غصے کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکا کے صدر بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی بدحواسیوں اور متنازعہ تقاریر کا سلسلہ جاری ہے ،، امریکی ریاست نیویارک کے شہر بوفیلو میں ایک تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ  نے جوش خطابت میں ایسی پھرتی دکھائی کہ امریکیوں کی تاریخ کے اہم واقعے ’’ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کی تاریخ ہی غلط بول گئے۔ امریکا  میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر  پر ہونے والے حملے کی تاریخ امریکہ سمیت دنیا بھر میں لوگوں کو زبانی یاد ہے مگر موصوف ڈونلڈ ٹرمپ  جو امریکا کے صدر بننے  کی امید لگائے بیٹھے ہیں کو اپنے ملک  میں ہونے والے اہم ترین واقعہ  نائن الیون حملوں کی تاریخ ہی یاد نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک والوں کو لمبی چوڑی سناتے رہے مگر نائن الیون حملوں کو سیون الیون بولنے پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔