Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرمپ نے عمران خان کو عظیم لیڈر قرار دے دیا

ٹرمپ نے عمران خان کو عظیم لیڈر قرار دے دیا
September 24, 2019
نیویارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو عظیم لیڈر قرار دے دیا، امریکی صدر کہتے ہیں بہت سے سربراہان مملکت نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران مجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی لیکن مجھے صرف عمران خان سے ہی ملاقات کا شوق تھا۔ نوبل پرائز پر امریکی صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سے چیزوں کیوجہ سے نوبل پرائز ملے گا،اگر انصاف پر فیصلہ کیا جائے تو مجھے کئی کاموں پر نوبل پرائز ملنے جا رہا ہے، لیکن وہ نوبل پرائز دینے کا فیصلہ انصاف کے اصولوں پر نہیں کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اوباما کو نوبل پرائز دیا گیا تو وہ خود بھی حیران تھے کہ کیوں دیا گیا؟، میں اوباما کی اس ایک بات پر ان سے اتفاق کرتا ہوں۔