Friday, December 2, 2022

ٹرمپ نے برطانوی سفیر کو بے وقوف شخص قرار دے دیا

ٹرمپ نے برطانوی سفیر کو بے وقوف شخص قرار دے دیا
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اپنے قریبی اتحادی برطانیہ سے شدید خفا ہو گئے ،  ٹرمپ نے برطانوی سفیر کِم ڈیروک کو نہایت بیوقوف شخص قرار دے دیا اور  وزیر اعظم ٹریزا مے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ چند روز قبل امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سرکِم ڈیروک کی ای میلز لیک ہوئی تھیں جن میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو ناکارہ اور نااہل قرار دیا تھا ، اپنے ٹوئٹر پیغامات میں ٹرمپ  نے سر کِم ڈیروک کو نہایت بیوقوف شخص قرار دیا ہے اور ان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اُن کیساتھ کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے ٹریزا مے کے بریگزٹ مذاکرات کے طریقہ کار کو بیوقوفانہ قرار دیا  اور کہا شکر ہے جلد ہی برطانیہ کو نیا وزیر اعظم مل جائے گا۔ دوسری جانب 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے برطانوی سفیر کو وزیر اعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ برطانوی سفیر سرکِم ڈیروک نے اپنی ای میلز میں جہاں صدر ٹرمپ کو ناکارہ اور نااہل قرار دیا تھا، وہیں ان کے بین الاقوامی معاملات پر پالیسیوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔