Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹرمپ نے اہی ملک کی خفیہ ایجنسی پر سنگین الزامات عائد کر دیئے

ٹرمپ نے اہی ملک کی خفیہ ایجنسی پر سنگین الزامات عائد کر دیئے
February 3, 2018

پینٹاگون ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی ملک کی خفیہ ایجنسی پر سنگین الزامات عائد کردیئے ۔  امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے متنازعہ ترین میمو جاری کردیا ۔  ڈیموکریٹس پارٹی نے ملک میں آئینی بحران کا خدشہ ظاہر کردیا ۔  ایف بی آئی نے 2016 کے انتخابات میں جانبداری کے الزامات کو مسترد کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہی ملک کے اہم اداروں کے خلاف ہوگئے ، ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے صدر کی اجازت کے بعد ملکی تاریخ کا متنازعہ ترین میمو جاری کردیا ۔

چار صفحات پر مشتمل میمو میں ایف بی آئی پر اپنی طاقت کے ناجائز استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔  ری پبلکن پارٹی کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جاسوسی کرنے کے احکامات غلط طریقے سے حاصل کیے، جبکہ انتحابات میں روسی مداخلت کے بارے میں چھان بین کیلئے بھی اختیارات سے تجاوز کیا ۔

ڈیموکریٹس پارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میمو کا مقصد صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس سے مبینہ تعلقات کے بارے میں جاری تفتیش میں خلل ڈالنا ہے ، پارٹی کے سینئر عہدیداران نے خبردار کیا ہے کہ اس میمو کے بہانے اگر تحقیقاتی ٹیم کو برخاست کیا گیا تو بڑا بحران کھڑا ہوسکتا ہے ۔

ایف بی آئی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے سٹاف سے کہا ہے کہ وہ میمو کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کام پر توجہ دیں ۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل جیف سیشن نے الزامات کی تحقیقات کیلئے میمو کو محکمہ انصاف بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔